نئی دہلی،17اگسٹ(ایجنسی) قومی دارالحکومت میں چینی مانجھا سے دو بچوں اور ایک نوجوان کی دردناک موت اور ایک پولیس سب انسپکٹر کے زخمی ہونے کے بعد دہلی حکومت نے دارالحکومت میں چینی مانجھے کی فروخت، پیداوار اور سٹوریج پر پابندی لگانے والی ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری
کیا.
اس نوٹیفکیشن کے مطابق صرف دھات یا شیشے سے آزاد کپاس کے بنے دھاگوں اور قدرتی دھاگے سے پتنگ اڑانے کی اجازت ہوگی. مسودہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی پر پانچ سال تک قید کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے یا دونوں ہوسکتےہیں-